سُبحانﷲ سُبحانﷲ (اردو ترجمہ کے ساتھ) Khawaja Ghulam Farid
ہِے عشق دا جلوہ ہر ہر جا
سُبحان ﷲ سُبحان ﷲ
خود عاشق خود معشوق بَنْڑیا
سُبحان ﷲ سُبحان ﷲ
اردو ترجمہ
حضرت عشق کا جلوہ جگہ
جگہ ہے-کتنی عظمت اور
پاکیزگی والی ذات ہےﷲ تعالٰی
کی خود ہی عاشق ہے اور
خود ہی معشوق کا روپ
دھارا ہے-کتنی عظمت اور
پاکیزگی والی ذات ہے
ﷲ تعالٰی کی-
خود بلبل تے پروانہ ہے
گُل شمع اُتے دیوانہ ہے
تھِی چاند چکوری نُو ں مُوہ لیا
سُبحان ﷲ سُبحان ﷲ
اردو ترجمہ
خود بلبل بھی ہے اور
پروانہ بھی پھول پر بھی
اور شمع پربھی خود ہی
دیوانہ ہے-اس نے تو چاند
بن کر چکورکا دل بھی موہ
لیا ہے-کتنی عظمت اور
پاکیزگی والی ذات ہے
ﷲ تعالٰی کی-
کڈیں موسٰی ؑتھی مِیقات چَڑھے
وَل وعظ کرے، تَوریتْ پڑھے
کَڈیں عیسیٰ ؑ،یحییٰ ؑ، ذَکریاؑ
سُبحان ﷲ سُبحان ﷲ
اردو ترجمہ
کبھی تو موسٰیؑ بن کر
میقات کے مقام پرخدا سے
ہمکلام ہونے جائے- وہاں
سے واپس آ کروعظ بھی
کرے اور تورات بھی
پڑھے-اور کبھی عیسیٰ ؑ،
یحییٰ ؑ، ذکریاؑ کے روپ
میں بھی آئے-کتنی عظمت
اور پاکیزگی والی ذات ہے
ﷲ تعالٰی کی-
کِتھے شاد، کِتھے دل تنگ ڈِسے
کتھے صُلح ڈِسے، کِتھے جنگ ڈِسے
تِھیا شان جلال جمال ادا
سُبحان ﷲ سُبحان ﷲ
اردو ترجمہ
کسی جگہ خوش و خرم
اور کسی جگہ مغموم اور
ملول نظر آئے-کہیں صلح
اورجنگ کی حالت میں
ہے-کہیں شانِ جلالی اور
کہیں شوکتِ جمالی کا مظاہرہ
کرے-کتنی عظمت اور
پاکیزگی والی ذات ہے
ﷲ تعالٰی کی-
کِتھے رَاز اَنّالْحق فَاشْ تِھیا
کِِتھےسُبحانی دا وِرد ْ پَڑںھْیا
کِتھے اِنّی عبد رَسول کہیا
سُبحان ﷲ سُبحان ﷲ
اردو ترجمہ
کہیں تو منصور بن الؒحاد
کی شکل میں اَنّالْحق کا راز
فاش کرے-کہیں با یزید
بسطامؒی کی زبانی سبحانی
ما اعظم شانی کا ورد پڑھے-
کہیں رسول اکرمﷺ کے
لباس میں اِنّی عَبْدُہُ و رَسولُہُ
کا کلمہ کہلوائے- کتنی
عظمت اور پاکیزگی والی
ذات ہےﷲ تعالٰی کی-
ھِنْ ھَستی دے نیرنگ عَجب
ھِن حُسن اَزل دے ڈھنگ عجب
بے رنگ بہ ھر ھر رنگ عجب
سُبحان ﷲ سُبحان ﷲ
اردو ترجمہ
ہستی کی نیرنگیاں بھی
عجیب وغریب ہیں-حُسنِ
ازل کے رنگ بھی
انوکھے اورنرالے ہیں-
بے رنگ ہونے کے
باوجود ہر ہر رنگ میں
جلوہ فرما ہے- کتنی
عظمت اور پاکیزگی
والی ذات ہےﷲ تعالٰی کی-
ھِےمحض مقام تَحیّر دا
رَکھ حیلہ درّک وتفکّردا
ِِہن ڈُِوْنگھڑے ڈٖینہ تو ہَتھ نہ پا
سُبحان ﷲ سُبحان ﷲ
اردو ترجمہ
یہ تو محض مقام تحیر
ہے-یہاں ادراک اور
فکر کو چھو ڑئیے-
اس عمیق اور پیچیدہ
راستے کی سعئ لا
حاصل نہ کیجئے-کتنی
عظمت اور پاکیزگی
والی ذات ہے
ﷲ تعالٰی کی-
تقدیس کِتھاں تنِزیہ کِتھاں
تقیید اتے تشبیہ کتِھاں
ہِے حیرت ،سِکھ تسلیم و رضا
سُبحان ﷲ سُبحان ﷲ
اردو ترجمہ
کہیں تقدیس میں جلوہ
فگن ہے اور کہیں
پا گیزگی میں نمایاں
ہے-کہیں مقید بالذات
ہے تو کہیں تشبہیہ کے
طور پر بیان ہوا ہے-
یہ حیرت و سراسیمگی
کا مقام ہے- تو تُو تسلیم
ورضا ہی کی عادت ڈال-
کتنی عظمت اور
پاکیزگی والی ذات ہے
ﷲ تعالٰی کی-
تھئ عُمر تَلفْ برباد سَبّھو
ہائے ھات سَبّھو فریاد سَبّھو
مَر مَر دے تئیں نہ پائیم سَبا
سُبحان ﷲ سُبحان ﷲ
اردو ترجمہ
ہماری تو ساری عمر
ہی تلف اور برباد ہو چکی
ہے-بس اب تو افسوس ہی
افسوس اور فریاد ہی فریاد
ہے-ہائے افسوس مرتے
دم تک حقیقت کا علم نہ
ہوسکا-کتنی عظمت اور
پاکیزگی والی ذات ہے
ﷲ تعالٰی کی-
ھے پیت فریدؒ دی رِیت عجب
ھےدرد تے سوز دے گیت عجب
سُنْڑ سمجھ سارے اَھْل صفا
سُبحان ﷲ سُبحان ﷲ
اردو ترجمہ
فریدؒ کی پیت کی ریت بھی
عجب ہے-اس کے درد اور
سوز کی لَئْےبھی نرالی ہے-
اے اہل صفا تم سب کےسب
سنو اور سمجھ لوکہ ہاں بے
شک بڑی عظمت اور پاکیزگی
والی ذات ہےﷲ تعالٰی کی-









