حضرت داؤد علیہ السلام اور شیطان David (P.B.U.H) and Devil
ﷲ تعالیٰ نے جب داؤد علیہ السلام کو خلیفہ کائنات بنایا تو انہیں نہایت سریلی اور خوبصورت آوازعطا کی۔ آپ علیہ السّلام کے گلے کو ساز بنایا۔ حتیٰ کہ وحشی جانور اور پرندے پہاڑوں اور جنگلوں سے آپ کی آواز سننے کے لیے جمع ہو جاتے، بہتے ہوئے پانی رک جاتے اور اڑتے پرندے گر پڑتے۔ حضرت داؤد علیہ السّلام جس جنگل میں خوش الحانی (تلاوت) کرتے وہاں کے جانور ایک ماہ تک کچھ نہ کھاتے پیتے، بچے نہ دودھ مانگتے اور نہ روتے۔ اکثر لوگ آپ علیہ السّلام کی آواز کی لذت میں فوت ہو جاتے۔ حتیٰ کہ ایک روایت کے مطابق 700 نو خیز لونڈیاں اور بارہ ہزار بوڑھے مر گئے ۔ جب ﷲ تعالیٰ نے حقیقت پسندوں اور خواہش نفس میں موسیقی سننے والوں کو الگ کردیا تو ابلیس کا حربہ شروع ہو گیا ۔ اس نے وسوسہ کے ذریعے لوگوں کو بہکانے کا پروگرام بنایا۔ اسنے اپنے حربوں کو استعمال کرنے کی ...