wahdat al-wajood عقیدہ وحدت الوجود‎

 









وحدت الوجود دراصل صوفیاء
کرام کی ایک اصطلاح ہے جس
 کا تعلق خواص سے ہے، عوام
 سے نہیں ۔ صوفیاء نے جب ﷲ 
تعالیٰ کی ذاتِ میں غور وفکر
 کیا تو انہیں ﷲ کے سوا ہر چیز
 فانی اور ایک دن ختم ہو جانے
 والی نظر آئی ۔ حتیٰ کہ انہیں 
خود اپنا وجود بھی مٹنے والا ،
حادث اورممکن نظر آیا۔انہیں یہ 
حقیقت معلوم ہوئی کہ کائنات اور
اس میں پائی جانے والی ساری
 مخلوق ﷲ تعالیٰ کے خلق اور 
امر سے وجود میں آئی ہےاور
 اسکی حیثیت ممکن کی ہے۔ 
 







جبکہ اصل ذات توصرف ﷲ
تعالیٰ کی ہی ہے جو قدیم اور
 واجب الوجود ہے۔ بے شک وہ ﷲ  ﷻ 
کی ذات ہے۔ "وحدت الوجود" اور
 وحدت الموجود" میں واضح"
 فرق ہے۔ وحدت الموجود یہ
 ہےکہ حق تعالیٰ اورعالم دونوں
 ایک ہو گئے، یہ صریحاً کفر
 ہے اور صوفیاء اس نظریہ 
کے ہرگز قائل نہیں ہیں۔