ارطغرل غازی تاریخی حقائق ( Ertugrul Ghazi ( historical facts

عثمانی روایات کے مطابق ارطغرل سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔ مستند تاریخ میں ارتغل کی زندگی کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ملتی ہیں۔ اس کے بارے میں زیادہ تر معلومات زبانی طور پر منتقل کی گئی ہیں۔جیسا کہ اس کے بارے میں ارطغرل پر بننے والے ڈرامہ سیریل "ارطغرل غازی" میں ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے اداکار "ایجن التان" کا کہنا ہے کہ ہمارے ذرائع صرف 7 صفحوں پر مشتمل ہیں۔ اس کے علاوہ تاریخ میں دو اور ٹھوس نشانیاں ایک عثمانی دور کا ایک" سکہ" اور ایک "بازنطینی مؤرخ " کی لکھی ہوئی ایک تحریر ہے۔ تاہم جو بات طے ہے وہ یہ ہےکہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کا تعلق آج کے ترکی کے علاقے اناطولیہ کے ایک ترک خانہ بدوش قبیلے سے تھا۔اور اس کی حکومت اناطولیہ کی چھوٹی چھوٹی حکومتوں میں سے ایک تھی۔ جن کی طاقت میں زیادہ فرق نہیں تھا۔ عثمانی سرکاری روایات کے مطابق ارطغرل سلطنت ...