قرآن مجید کا سماع music of Quran
تمام سنی جانے والی باتوں
سے زیادہ اہم، دل کے لئے
مفید، ظاہر و باطن کے لئے
باعثِ ترقی اور کانوں کے
لیے لذیذ کلام الٰہی ہے۔ سب
ایمان والوں کو اس کے
سننے کا حکم دیا گیا ہے۔
قرآن کے معجزات میں سے
ایک معجزہ یہ بھی ہے کہ
طبیعت اسکے پڑھنے اور
سننے سے بےچین نہیں
ہوتی کیونکہ اس میں بہت
زیادہ رقت موجود ہے۔
حتی کہ کفار رات کو
چھپ کر حضور اکرم ﷺ
کی نماز میں قرات اور
تلاوت کوسنتے تھے اور
قرآن کی لطافت اور رقت
پر حیران ہوتے تھے۔ ایک
رات حضورﷺ کی
تلاوت سن کر عتبہ بے
ہوش ہوگیا اور بعد میں
ابو جہل کو بتایا کہ یہ
انسانی کلام معلوم نہیں ہوتا۔
جنوں نے گروہ در گروہ
ہو کر رسول اکرم ﷺ
سے قرآن سنا اور کہنے لگے
کہ اَنّا سَمِعنا قرانا عجباً
ہم نے عجیب کلام پڑھتے
ہوئے سنا۔ یہ جملہ انہوں
نے واپس جاکر اپنے
دوسرے جنوں کو سنایا۔