Introduction: S - 400 messile system تعارف
روس جدید اور معیاری میزائل
بنانے میں انتہائی مہارت رکھتا
ہے۔ "Triumf S-400" ایک
روسی" میزائل سسٹم" ہے۔
اسے پہلے "NATO " کی
طرف سے" گرولر" SA-21
کے نام سے پکارا جاتا تھا ۔
S- 400 دراصل ایک انتہائی
جدید اور مربوط "دفاعی نظام "
ہے ۔ جس میں ریڈار ,کمانڈ
اور کنٹرول کا نظام اور چار
قسم کے زمین سے فضاء میں
مار کرنے والے میزائل شامل
ہوتے ہیں۔ یہ چاروں اقسام
کے میزائل 40 سے 400 میٹر
کے دائرے میں فضاء میں ہر
اڑتی ہوئی چیز ہوائی جہازوں٬
ڈرونز، میزائلوں جن میں دونوں
قسم کے بیلسٹک میزائل اور
کروز میزائل شامل ہیں کو نشانہ
بنا سکتا ہے۔
اسے آسانی سے ایک جگہ سے
دوسری جگہ گاڑیوں کے
ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔
یہ" میزائل دفاعی نظام"
مکمل طور پر خود کار ہے اور
ایک ہی وقت میں کئی اہداف کو
نشانہ بناتا ہے۔ اسے روسی دفاعی
کمپنی "الماز" نے تیار کیا ہے ۔
1999 تک اسکے تمام تجربات
کامیابی سے کر لیے گئے تھے۔
جبکہ 2007 میں اسے روسی فوج
کے حوالے کیا گیا۔ اس کے میزائل
4800 m/s کی رفتار سے اپنے
ہدف کو نشانہ بناتے ہیں۔ جو کہ
دنیا کے تیز ترین ہوائی جہاز کی
رفتار سے بھی زیادہ ہے۔ اسی
وجہ سے اسکے نشانے پر آئے
ہدف کا بھاگ نکلنا نا ممکن ہے۔
اسے" اینٹی سٹیلتھ نظام "کو ذہن
میں رکھ کر بنایا گیا ہے۔
یہ فضاءمیں موجود کسی بھی
سائز کے جہاز،ڈرون اورمیزائل
کو خودکار طور پر انتہائی تیزرفتاری
کے ساتھ نشانہ بناتا ہے اور اپنے
ہدف کو بھاگنے نہیں دیتا۔ اسکے
ایک یونٹ میں 72 لانچر ہوتے ہیں ۔
جن میں 384 میزائل نصب
ہوتے ہیں۔ جو کہ ریڈار کے
ذریعے خودکار طور پر اپنا ہدف
منتخب کر کے اسے نشانہ بناتے
ہیں۔ S-400 میزائل سسٹم انتہائی
کم بلندی پر اُڑنے والے کروز
میزائلوں اور زمینی اہداف کو
بھی انتہائی کامیابی سے نشانہ
بناتا ہے۔ یہ" Patriot pac-2"
اور "THAAD" جیسے دفاعی
میزائلوں کی نسبت انتہائی کم
قیمت ہے۔