حادثات Urdu Blog










حادثات دکان /مکان میں آگ 

لگنے سے بچنے کا وظیفہ

 حضرت طلق  رضی اللہ تعالیٰ

 عنہ فرماتے ہیں کہ ایک 

شخص حضرت ابوالدرداء  

رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت

 میں حاضر ہوا اور عرض

 کیا کہ آپ کا مکان جل گیا٬

 فرمایا نہیں جلا٬ پھر دوسرے

 شخص نے یہی اطلاع دی تو 

فرمایا نہیں جلا٬ پھر تیسرے

 آدمی نے یہی خبر دی٬ آپ نے

 فرمایا نہیں جلا٬ پھر ایک اور

 شخص نے آکر کہا اے ابودرداء

  رضی اللہ تعالیٰ عنہ ! آگ کے

 شرارے بہت بلند ہوئے مگر جب 

آپ کے مکان تک آگ پہنچی تو

 بجھ گئی٬ فرمایا مجھے معلوم تھا

 کہ اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کرے گا 

کہ میرا مکان جل جائےکیونکہ 







میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے

 جو شخص صبح کے وقت یہ 

کلمات پڑھ لے شام تک اس کو

 کوئی مصیبت نہیں پہنچے گی٬ 

میں نے صبح یہ کلمات پڑھے 

تھے اس لئے مجھے یقین تھا کہ 

میرا مکان نہیں جل سکتا٬ 

وہ کلمات یہ ہیں۔ 


(کنزالعمال ٬ حدیث: 

۴۹۶۰ ٬ صفحہ : ۲۳۸)


اَللّھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ 

اَنْتَ عَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَاَنْتَ

 رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ۔ 

مَاشَاءَاللہُ کَانَ وَمَا لَمْ یَشَأْ لَمْ

 یَکُنْ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا 

بِاللہ ِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ اَعْلَمُ اَنَّ

 اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْر ٌ  

 وَّاَنَّ اللہَ قَدْ اَحَاطَ بِکُلِّ شَیْءٍ 

عِلْمًا ۝ اللّھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ 

مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّ  دَآ بَّۃٍ 

 ٬اَنْتَ اٰخِذٌ م بِنَاصِیَتِھَا اِنَّ رَبِّیْ

 عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ۝