تعارف,ابن العربی Ibn-ul-Arabi
نظریہ "وحدت الوجود "
کے بانی "شیخ ابن العر بی "
ہیں ۔ "شیخ اکبر ابن العربی"
کا پورا نام محمد بن علی بن
محمد ابن العربي الطائی
الحاتمی الاند لسی تھا ۔ مشرق
وا لے آپ کو" ابن ا لعربی "
کہتے ہیں۔ آپ کی سب سے
زیادہ شہرت "اشیخ الاکبر"
کے لقب سے ہوئی اور
مسلمانوں کی تاریخ میں یہ
لقب کسی دوسری شخصیت
کے لیے استعمال نہیں کیا گیا ۔
آپ اند لس کے شہر "مرسیہ"
میں 27 رمضان المبارک 560ھ
مطابق 1165 ء کو ایک معزز
عرب خاندان میں پیدا ہوئے ،
جو مشہور زمانہ سخی
" حاتم طائی" کے بھائی کی
نسل سے تھا ۔ آپ کے والد
" مرسیہ" کے ہسپانوی الاصل
حاکم "محمد بن سعید مرذنیش "
کے دربار سے منسلک تھے ۔
مروّجہ دینی اور دنیاوی تعلیم
کے حصول کے ساتھ ساتھ
بچپن ہی سےآپ کا بہت سا
وقت صو فیاء کی خدمت میں
گزرتا تھا۔ تصوف کا سلسلہ
آپ کے خاندان میں قائم تھا۔
اسی طرح آپ کے ماموں
"ابو مسلم الخولانی" جو
ساری ساری رات عبادت
میں گزارتے تھے۔ آپ نے
ڈیڑھ دو سال کا عرصہ
سرکاری ملازمت کی جس
میں آپ بطور فوجی فوج
میں بھرتی ہوئے۔ لیکن پھر
![]() |
| مزار "شیخ اکبر ابن العربی" |
آپ کے ساتھ ایک ایسا واقعہ
پیش آیا کہ آپ نے ملازمت
سے ہاتھ اٹھا لیا اور طریقہ
کے دوسرے لوگوں کی
طرح فقر کو اپنا شعار بنایا۔
آپ نے 620ھ میں دمشق کو
اپنا وطن بنایا۔ جہاں کے حاکم
نے آپ کو وہاں آکر رہنے
کی دعوت دی تھی ۔ وہاں پر
آپ نے 28 ربیع الآ خر 638ھ
مطابق 1240ء کو وفات پائی
اور "جبل قاسیون "کے پہلو
میں دفن کیےگئے٬ جو آج تک
مرجع خواص و عوام ہے۔


