"خون کاغار" Cave of Blood
















 خون والا غار کے نام 
سے مشہور یہ غار
 "دمشق" (شام) شہر کے
 قریب مشہور "قاسیون"
 پہاڑ پر واقع ہے۔ قدیم 
تاریخی روایات کے مطابق
 حضرت آدم علیہ السلام 
کی رہائش اسی پہاڑ پرتھی۔ 
اس غار کو"خون کا غار" 
اس لیےکہا جاتا ہے کہ اس 
غارمیں آدم علیہ السّلام کے
 بیٹوں "ہابیل" اور "قابیل"
 کا آپس میں جھگڑا ہوا تھا۔ 
جس پر قابیل نے اپنے بھائی
 ہابیل کو ایک بڑا پتھر
 اٹھا کر مارا جس سے 
ہابیل کی موت ہو گئی ۔
 یوں یہ آدم علیہ السّلام کی 
اولاد میں پہلا قتل اور موت 
تھی جو قابیل کے ہاتھوں 
اپنے ہی بھائی کی ہوئی 
تھی ۔ اس غار میں آج بھی 
ایک چٹان پر خون کا نشان
 موجود ہے۔ اسی وجہ سے
 اسے" خون والا غار" کہا 
جاتا ہے۔ بعد میں ہابیل علیہ
السلام کی تد فین ایک نزدیکی
 پہاڑ پر کی گئی۔
 








اس غارمیں ہاتھ کی انگلیوں 
کے بہت بڑے سائز کے نشان 
بھی موجود ہیں جن کے
 بارے میں کہا جاتا ہے کہ
 یہ حضرت جبرائیل امین 
علیہ السلام کی انگلیوں کے 
نشان ہیں۔ اس غار کو قدیم
 زمانے ہی سے دعاؤں کی
 قبولیت والا غار بھی کہا 
جاتا ہے۔ قدیم زمانہ ہی سے
 "دمشق" کے لوگ قحط
اور خشک سالی میں اکٹھے
 ہو کر اس غار میں آتے اور
 بارش کے لیے دعا کیا 
کرتے تھے۔ جبکہ کئ انبیاء
 علیہ السّلام کے واقعات کو
بھی اس غار سے منسوب 
کیا جاتا ہے۔











کہا جاتا ہےکہ حضرت
 الیاس علیہ السّلام نے 
ظالم بادشاہ کے شر سے 
بچنے کے لیے اس غار 
میں پناہ لی اورحضرت
 یحییٰ علیہ السّلام اپنی والدہ 
ماجدہ کے ہمراہ ایک طویل 
تقریباً 40 سال اسی غار میں
 مقیم رہے۔ حضرت عیسیٰ 
علیہ السّلام نے بھی اپنے 
حواریوں کے ہمراہ اس 
غار میں قیام کیا۔