Theory of Sufism in Islam تصوف

  










علوم اسلامیہ میں تصوف خاص

 اہمیت کا حامل ہے۔اس کی بنیاد 

قرآن مجید اور سنت نبوی صلی 

اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک 

وسلم  ہے۔ یہ تزکیہ نفس،تطہیر

 قلب اور اخلاق عالیہ سے بحث 

کرتا ہے۔ تصوف ایک فکری 

رجحان بھی ہے۔جس میں توحید 

کا مفہوم یہ ہے کہ انسان زبانی

 کلمہ گو ئی سے بڑھ کر اس 

درجہ ترقی کرے کہ اس کے 

دیکھنے اور یقین میں یہ واضح

 ہو جائے کہ اللّٰہ کےسوا سب 

فنا ہے۔صرف اور صرف باقی

 اور قائم ذات اللّٰہ تعالیٰ کی ہے۔

 تصوف اللّٰہ تعالیٰ سے ملاقات

 اوردیکھنے کی شدید آرزواور

 خواہش کا نام ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ 

سے بغیر کسی غرض کے

 تعلق رکھنا تصوف ہے۔